the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بھوپال ، 19 جون ( یواین آئی) مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے تین خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے آج یہاں ووٹنگ اختتام پزیر ہوگئی اور تمام 206 ارکان اسمبلی نے چار گھنٹے میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
اس دوران کانگریس کے کورونا سے متاثرہ ایک رکن اسمبلی پی پی ای کٹ پہن کر اسپتال سے پولنگ مرکز میں پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔ انہیں ایک مخصوص دروازے سے پولنگ مرکز تک پہنچایا گیا تھا اور ان کے آنے اور جانے سے پہلے اور بعد میں پورے علاقے کو مکمل طور پر سینی ٹائز کردیا گیا تھا۔
قبل ازیں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والے ووٹنگ میں 205 ارکان اسمبلی نے دوپہر 12 بجے تک اپنا ووٹ ڈال



دیا تھا۔ آخر میں کورونا متاثر رکن اسمبلی سے مکمل سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈلوایا گیا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، وزیر داخلہ نروتم مشرا ، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ، بی جے پی ، کانگریس ، بہوجن سماج پارٹی ، سماج وادی پارٹی سمیت چار آزاد ارکان اسمبلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دوپہر 12 بجے تک اسمبلی کے 205 ارکان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے بعد کانگریس کے ایک رکن اسمبلی ، جو حال ہی میں کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا تھے۔ انہیں بھی پوری سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ ایمبولینس اسمبلی میں لایا گیا اور ووٹ ڈلوایا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.