نئی دہلی/5جنوری(ایجنسی) راجیہ سبھا کے سرمائی اجلاس کی کارروائی آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی، چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بہرحال اجلاس کے دوران کارروائیوں میں بار بار خلل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اراکین سے کہا کہ وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیں۔
text-align:="" start;"="">وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی چیئرمین نے کہا کہ راجیہ سبھا کا اجلاس سرما اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور یہ ہم سب کو موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اس بات کا جائزہ لیں کہ اس اجلاس میں ہمارا طرز عمل کیسا رہا۔
مسٹر نائیڈو نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اگرچہ پارلیمنٹ ایک سیاسی ادارہ ہے لیکن اسے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے۔