: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں پیگاسز جاسوسی معاملے اور کسانوں کی تحریک سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہ ہوسکا اور لنچ کے بعد زور شرابے کے درمیان ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی ڈپٹی اسپیکر ہر ونش نے ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے غیر سرکاری ارکان
کے کام کے لئے ارکان کا نام پکارا جو کسی بھی رکن نے نجی قرارداد پیش نہیں کی اور نہ کسی رکن نے نجی قرارداد پر بحث شروع کی۔ اس دوران کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازوں کی پارٹیوں کے ارکان نشست کے سامنے آگئے اور تختیاں لہرانے لگے۔ مسٹر ہری ونش نے کہا کہ یہ ارکان کی نجی قرارداد کا وقت ہےاور ارکان کو ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔