نئی دہلی، 7 مارچ :- بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے آج مسلسل تیسرے دن راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں مختلف پارٹیوں کا مختلف ایشوز کو لے کر ہنگامہ جاری رہا جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
right;">
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ضروری قانون سازی کے کام نمٹانے کے بعد کہا کہ کچھ اخبارات میں مجسموں کے توڑے جانے کی خبریں آئی ہیں جس کے بارے میں وہ بعد میں بیان دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجسمے توڑے جانےکے واقعات غلط ہیں۔