نئی دہلی،22دسمبر:-سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پر گجرات انتخابات کی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جاری تعطل کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ یعنی 27دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔
صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری
دستاویزات ایوان میں رکھے جانےکے بعد چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے وفقہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی ،لیکن اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کئے گئے تبصرے پر برقرار تعطل کو دور نہیں کیا گیا ہے۔
چیئرمین نے تعطل کو دور کرنےکےلئے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی اب تک صرف ایک میٹنگ ہوئی ہے۔