نئی دہلی ،7اگست (یواین آئی)اترپردیش کے ضلع دیوریا اور بہار میں مظفر پور کے بچوں شیلٹر ز میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ پر لوک سبھا سے سماج وادی پارٹی ،کانگریس ،راشٹریہ جنتادل ،ترنمول کانگریس اور بیجو جنتادل کے ارکان کے واک آؤٹ کے درمیان وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایوان کو یقین دلایا کہ قصور واروں کو سخت سزادی جائیگی اور سبھی ریاستوں میں بچوں کے شیلٹرز کے تحفظ کو
یقینی بنایاجائیگا۔
وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھانے پر ایوان کو بتایاکہ یہ واقعہ صحیح ہے اور اترپردیش حکومت نے اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد فورا کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے شیلٹر کی منتظم اور اسکے شوہر کو گرفتار کرلیاہے اور معاملہ کی اعلی سطحی جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے