نئی دہلی/29مئی(ایجنسی) جموں و کشمیر میں رمضان کے مہینے میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن نہیں کرنے کو لے کر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا، 'فوج ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھی ہے.' لکھنؤ میں پریس سے بات کرتے ہوئے کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران 'جنگ بندی' کا اعلان کرنے کے باوجود ہونے والی تشدد کے سوال پر وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ کشمیر میں 'سیز فائر' نہیں ہے بلکہ 'سسپینشن آف آپریشن' (کاروائی کچھ
کےلیے روک دینا) ہے. فوج ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھی ہے.
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے رمضان کو دیکھتے ہوئے سرحد پر آپریشن بند رکھے ہیں، لیکن ہم نے یہ واضح طور پر کہا ہے کہ اس دوران اگر دہشت گردانہ واقعات ہوتے ہیں تو ہم اپنا آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔ ہم نے اپنے جوانوں کے ہاتھ نہیں باندھ رکھے ہیں۔ حملہ ہوا تو ہمارے جوانوں نے 5 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔