the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سرینگر/4جولائی(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر بدھ کو سری نگر پہنچ گئے۔ سول، پولیس، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے متعدد عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاست کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں شیو لنگم کا درشن بھی کریں گے۔

یہ ریاست



میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد مسٹر راجناتھ سنگھ کا پہلا "دورہ جموں وکشمیر" ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کرنے کے علاوہ وادی میں دو ماہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔


وزیر داخلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ 28 جون کو شروع ہوچکی سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگی۔ راجناتھ سنگھ کا ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد پہلا "دورہ جموں وکشمیر" ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.