the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سرینگر/5جولائی(ایجنسی) جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آنے والے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ تاہم وزیر داخلہ وادی میں ناسازگار موسم کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں حاضری نہیں دے پائے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا "مسٹر راجناتھ سنگھ کی صدارت میں جمعرات کی صبح یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں موصوف نے ریاست میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا"۔ انہوں نے بتایا "میٹنگ کے دوران ریاستی گورنر نریندر ناتھ ووہرا نے وزیر داخلہ کو ریاست میں مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی"۔
میٹنگ میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے تینوں مشیر بی بی ویاس، وجے کمار اور خورشید احمد گنائی بھی موجود تھے۔ بتادیں کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو گابا، جوائنٹ سیکرٹری جے اینڈ کے گیانیش کمار اور وزرات داخلہ کے اعلیٰ افسران بھی مرکزی وزیر کے ہمراہ ریاست کے دورے پر آئے ہیں۔
مسٹر راجناتھ نے بدھ کے روز یہاں گورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون میں ریاست میں سیکورٹی صورتحال، ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری اور نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں شریک کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.