: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد یکم مارچ(ایجنسی)مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ این آئی اے نے ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا ہے اور داعش کے معاملات کی جانچ کے لئے اس کومکمل آزادی دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو اسلامی ممالک کا تعاون
حاصل ہورہا ہے۔تمام ممالک دہشت سے مقابلہ کے لئے واحد پلیٹ فارم پر آرہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کا کسی بھی ذات ،نسل یامذہب سے تعلق نہیں ہوتا ۔بعض لوگوں نے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑ دیا ہے جو مناسب نہیں ہے۔ہر ہندوستانی نے مذہب ، ذات اور طبقہ سے بالاتر ہوکر پلوامہ حملہ پر درد محسوس کیا ہے