: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں/9جون(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزین برما کے شہری ہیں اور انہیں برما واپس چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر سمیت تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی شناخت کریں اور وزارت داخلہ کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات حاصل ہونے کے بعد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کا معاملہ برما کی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ
ریاستی حکومتوں کے نام ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کو شناختی دستاویزات فراہم نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا "ہم نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایسے دستاویزات فراہم نہ کئے جائیں جن کی بدولت وہ کل بھارتی شہری ہونے کا دعویٰ کریں گے"۔
راجناتھ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار گذشتہ شام یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ سوال کرنے والے نامہ نگار نے دعویٰ کیا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے برعکس جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو شناختی دستاویزات فراہم کئے جارہے ہیں۔