نئی دہلی ، 8 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن م اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ادارہ جاتی میکانزم، فوجی مشقوں، تربیتی پروگراموں کے تبادلے وغیرہ کے ذریعے دو طرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں وزراء نے
تسلیم کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے صدر بن زاید النہیان کے وژن اور عزم کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارت اور کاروبار جیسے دیگر شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کی تکمیل کے لیے دفاعی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں شیخ محمد نے تربیتی تبادلوں کو دفاعی تعاون کے اہم شعبوں میں شمار کیا جو ایک دوسرے کے دفاعی ماحولیاتی نظام کو سمجھنے اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کی مضبوطی کو تیز کرنے کے قابل بنائے گا۔