the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سرینگر/7جون(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ "تباہی" اور "ترقی" میں سے صرف "ترقی" کا راستہ پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری نوجوان "ترقی" کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو انہیں دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روکے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی ترقی میں ہی پورے ہندوستان کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ 
وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں شیر کشمیر انڈور سٹیڈیم میں منعقدہ "جموں وکشمیر سپورٹس کنکلیو 2018" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جموں وکشمیر سٹیٹ اسپورٹس کونسل کی طرف سے منعقد کئے جانے والے اس کنکلیو میں ریاست میں گذشتہ چند برسوں کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں



کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈس سے نوازا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ریاستی وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری اور سٹیٹ سپورٹس کونسل کے سکریٹری وحیدالرحمان پرہ بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں سے کھچا کھچ بھرے انڈور سٹیڈیم میں اپنی تقریر کا آغاز کچھ اس طرح کیا "محبوبہ جی، کشمیر میں یہ نظارہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔ مجھے یہاں آنے کا کئی بار موقع ملا ہے، لیکن ایسا نظارہ آج تک کبھی نہیں دیکھا۔ ان بچوں کے حوصلے اور ولولے کو دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جموں وکشمیر کے نوجوان صرف ریاست کی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.