the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) سینئر ترین الیکشن کمشنر راجیو کمار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے مرکزی وزارت قانون و انصاف نے جمعرات کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی وزارت نے بتایا کہ مسٹر کمار کی تقرری 15 مئی سے نافذ ہوگی  وہ سبکدوش ہونے والے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی جگہ لیں گے مسٹر چندرا کی میعاد 14 مئی کو ختم ہو رہی ہے قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور وزارت میں وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے مسٹر کمار کو نیک خواہشات دی ہیں۔
مسٹر کمار 1984 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے



افسر ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2020 کو الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کا چارج سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے وہ انٹرپرائز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین تھے۔ وہ اپریل 2020 میں چیئرمین پی ای ایس بی کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔ فروری 2020 میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس سے ریٹائر ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 19 فروری 1960 کو پیدا ہوئے اور بی ایس سی، ایل ایل بی، پی جی ڈی ایم اور ایم اے پبلک پالیسی میں ڈگریاں حاصل کرنے والے مسٹر کمار نے 36 سال تک سماجی شعبے، ماحولیات اور جنگلات، انسانی وسائل، مالیات اور بینکنگ کے شعبوں میں مرکز اور ریاست کی مختلف وزارتوں میں کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.