نئی دہلی، 9 مئی (ایجنسی) بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمیرل ایل رام داس نے آج واضح طور سے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے دسمبر 1987 میں طیارہ بردار جہاز وارٹ کا استعمال سرکاری دورے کے لئے نہیں کیاتھا اوران کے ساتھ صرف ان کی اہلیہ سونیا گاندھی تھیں۔
ایڈمیرل رام داس نے یہ بات وزیراعظم نریندر مودی کے بدھ کو ایک انتخابی ریلی میں دیئے گئے اس بیان پر کہی کہ مسٹر راجیو گاندھی چھٹیاں بنانے کےلئے آئی این ایس وراٹ پر گئے تھے
اور اپنے ساتھ پورا خاندان اور اٹلی کے اپنے سسرال والوں کو لے گئے تھے اور انہوں نے اس کا استعمال نجی ٹیکسی کے طور پر کیا تھا۔
ایڈمیرل رام داس نے ایک پریس ریلیز جاری کرکےکہا کہ ان کا بیان خود کی اور آئی این ایس وراٹ کے اس وقت کے کمانڈنگ افسر وائس ایڈمیرل ونود پسریچا، وراٹ کو اسکاٹ کررہے آئی این ایس وسندھیا گری کے اس وقت کے کمانڈر ایڈمیرل ارون پرکشا اور آئی این ایس گنگا کے اس وقت کے کمانڈر وائس ایڈمیرل مدن جیت سنگھ سے ملی اطلاع پر مبنی ہے۔