the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،21مئی(ایجنسی) دہلی کانگریس کی صدر اور دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دیکشت اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے منگل کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی28 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی۔ 
دہلی کانگریس کمیٹی کے دین دیال اپادھیائےمارگ پر واقع ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں اس موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محترمہ دیکشت کے علاوہ دہلی کانگریس کے کارگزار صدر راجیش للوٹھیا اور سابق وزیر کرن والیا اور کئی دیگر قدآور رہنماؤں نے آنجہانی راجیو گاندھی



کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ 
سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر اہم پروگرام کا انعقاد’ویر بھومی‘ پر واقع سمادھی پر ہوا جہاں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) کی سربراہ سونیا گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، رابرٹ واڈرا، اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے خراج عقیدت پیش کی۔ 
21 مئی 1991 کو تملناڈو کے شری پیرمبدور میں انتخابی ریلی کے دوران خود کش بم دھماکے میں مسٹر راجیو گاندھی کا قتل کردیا گیا تھا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.