ذرائع:
حیدرآباد میں ہنومان شوبھایاترا سے پہلے گوشہ محل کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو پولیس نے شوبھایاترا میں شرکت سے روکنے کے لیے پہلےہی گرفتار کر لیا، تاکہ شہر کی پرامن فضا خراب نہ ہو۔ پولس نے اسے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ گولی گوڈا سے شوبھایاترا کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ سنگھ کو احتیاطی طور پر اس لئے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ گزشتہ جلوسوں میں شرکت کے دوران متنازعہ
تبصرے کر رہا تھا۔ راجہ سنگھ کے خلاف حالیہ دنوں رام نومی شوبھایاترا کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس نے ممبئی سمیت کئی مقامات پر متنازعہ تبصرے کیے تھے۔
اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جب راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا تو اس نے ہائی کورٹ سے کئی شرائط کے ساتھ ضمانت حاصل کی تھی جس میں اشتعال انگیز تقریر نہ کرنے کی بھی شرط شامل ہے جس کو بار بار رد کرتے نظر آرہا ہے اور پر امن ماحول کو خراب کر رہا ہے.