ذرائع:
حیدرآباد: بی جے پی کے معطل شدہ ایم ایل اے راجہ سنگ نے غم بھرے لہجے میں کہا کہ دو تین ہزار میں بکنے والا ہندو کیا ہندو راشٹر بنائے گا، کرناٹک نتائج پر راجہ سنگھ نے شدید تکلیف کا اظہار کیا۔
کرناٹک کے انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد سے بی جے پی قائدین بہت ہی سکتہ میں ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے ریاست کےرائے دہندوں پر پیسے لے کر کانگریس کو ووٹ دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کا معطل شدہ ملعون رکن
اسمبلی راجہ سنگھ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارا خواب ملک کو ہندوراشٹر بنانا ہے اس کے لئے جب ہندو ہی ہمیں ووٹ نہ دیں تو ہندو راشٹر کیسے بنے گا؟دو تین ہزار میں بکنے والا ہندو کیا ہندو راشٹر بنائے گا۔
اس طرح کہتے ہوئے راجہ سنگھ نے اپنی پارٹی کی ہار کو عوام کا غلط فیصلہ قرار دیا اور کام کے بنیاد پر جیت حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔
اس طرح راجہ سنگ اپنی پارٹی کی ہار کو کچھ اور رنگ دیتے ہوئے نظر آئے۔