: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:شدید سردی کے بعد اچانک درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کابراحال ہے۔خاص طور پر شہروں میں گرمی سے لوگوں کابراحال ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے تلنگانہ اورپڑوسی ریاستوں کے لوگوں کو ایک راحت بھری خبردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے تلنگانہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ
بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں 24 تا 26 فروری تک شدید بارشیں ہوں گی۔بتایا جارہاکہ ان بارشوں سے گرمی سے پریشان عوام کوراحت حاصل ہوگی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اگر یہ پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں تو درجہ حرارت میں اضافے سے پریشان عوام کو راحت حاصل ہو گی۔