سرینگر، 2 جنوری :- جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی وجوہات کے سبب نئے سال کے موقع پربند ریلوے خدمات کو آج شروع کر دیا گیا۔
اس علاقے میں اتوار کی صبح سے شروع 36
گھنٹے تک جاری تصادم میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پانچ جوان شہید ہو گئے تھے۔
اس دوران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔