سرینگر،21دسمبر(یواین آئی)وادی کشمیر میں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر دو دن سے بند ریلوے خدمات آج سے شروع کردی گئی ہیں۔
ایک ریلوے افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ سبھی گاڑیاں وسطی کشمیر میں سرینگر-بڈگام سے شمالی کشمیر میں بارہمولہ اور بڈگام -سرینگر سے اننت ناگ اور جموں
علاقےمیں بنیہال تک اپنے طے وقت پر چلیں گی۔
افسر نے کہا کہ شوپیاں میں سکیورٹی دستوں اور دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کے درمیان مڈبھیڑ میں دو جنگجوؤں کی موت ہونے کے بعد 19دسمبر کو احتیاط کے طورپر بڈگام -سرینگر سے اننت ناگ -قاضی کنڈ اور جموں علاقے میں بنیہال میں ریلوے خدمات بند کردی گئیں تھیں۔