سری نگر ، 31 اکتوبر :- وادی کشمیر میں منگل کے روز ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے ’رن فار یونٹی‘ (اتحاد کے لئے دوڑ) کا انعقاد کیا گیا۔
ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن کے سلسلے میں وادی کے سری نگر اور بڈگام ریلوے اسٹیشنوں پر منعقد ہونے والی ’رن فار یونٹی‘ میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں کے ریلوے کے
عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں سابق نائب وزیر اعظم آنجہانی پٹیل کے یوم پیدائش کو منگل کے روز راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن)کے طور پر منایا گیاجبکہ اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقادکیا گیا جن کا مقصد آنجہانی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنا اور ملک کی یکجہتی کے لئے ان کی کوششوں کو سراہنا تھا ۔