the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) ریلوے کے ملازمین نے محکمہ ریلوے کے انسانی وسائل نظام (ایچ آر ایم ایس) میں محکمہ جاتی ٹریول پاس، ریزرویشن اور پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف)کی سہولیات کے استعمال میں ہونے والی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے حکام سے ان پریشانیوں کا ازالہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی دعوت پر جمعرات کے روز ملک بھر میں ریلوے دفاتر پر ملازمین نے ٹریول پاس، ریزرویشن اور پروویڈنٹ فنڈ جیسی سہولیات میں درپیش مشکلات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور ان سہولیات کو فی الفور بہتر بنانے اور مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے بتایا کہ ریلوے ملازمین اور ان



کے اہل خانہ کو پاس کی سہولت برطانوی دور حکومت سے حاصل ہے ، لیکن اب پہلی بار نن کی اس سہولت کو بند کرنےکی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت ناراض ہیں۔ ملازمین اپنے گھر میں شادی، بیماری، بچوں کی تعلیم کے لئے پروویڈنٹ فنڈ سے رقم نکالنے میں ایچ آر ایم ایس کی پریشانیوں کی وجہ سے قرض لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔
مسٹر مشرا نے کہا کہ آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن کے ذریعہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے سامنے اس مسئلے کو اٹھانے کے بعد اسے 31 مارچ 2021 تک موخر کردیا گیا تھا، لیکن ابھی تک اس کی اصلاح نہیں ہوسکی ہے۔ یہ نظام چلانے والی تنظیم "کریس" نے نہ تو لوگوں کو تربیت دی اور نہ ہی اس کے سرور ٹھیک سے کام کررہا ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ بڑی تعداد میں ریلوے مین اس سسٹم سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.