سری نگر ، 7 مارچ :- جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔
یہ خدمات جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کی شام پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں دو جنگجوؤں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وادی بالخصوص
جنوبی کشمیر میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی تھیں۔
ان خدمات کو بدھ کے روز ظاہری طور پر علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے شوپیان ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’شوپیان چلو کال‘ اور کشمیری قیدیوں کی جموں منتقلی کے خلاف دی گئی ’کشمیر بند‘ کی اپیل کے پیش نظر معطل رکھا گیا۔