نئی دہلی/13اکتوبر(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کے تین مقام نیچے چلے جانے پر مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس پر صرف گفتگو ہورہی ہے اور وعدے کئے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر نے حکومت پر ہندی کے معروف شاعر دشینت کمار کی غزل کے ذریعہ سے طنز کیا ہے کہ بھوکوں کو روٹی نہیں مل رہی ہے اور اسے صرف تسلی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دشینت کی غزل کا یہ شعر ٹوئٹ کیا ' بھوک ہے تو صبر ہے، روٹی نہیں تو کیا ہوا۔ آج کل دہلی میں زیر بحث یہ
مدعا'۔
انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ گلوبل ہنگر انڈیکس میں فاقہ کشی کے سلسلے میں ہندوستان کے 97ویں مقام سے پھسل کر 100مقام پر گر جانے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ فاقہ کشی میں ہندوستان کی صورت حال پاکستان اور افغانستان سے بہتر ہے لیکن شمالی کوریا، بنگلہ دیش اور عراق سے بہت خراب ہے۔