نئی دہلی،5دسمبر:- کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک طرح سے پارٹی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اب صرف اس کا باضاطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔
صدر کے عہدہ کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد
رٹرننگ افسر ایم رام چندرن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس عہدہ کے لئے مجموعی طورپر 89کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے اور تمام قانونی طورپر درست پائے گئے ہیں۔
یہ تمام کاغذات نامزدگی مسٹر گاندھی کے حق میں ہیں۔