the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
آگرہ/ 15 اپریل(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے advertisements اشتہار میں عوامی کی گاڑھی کمائی کو پیسہ لگا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سڑکوں پر وزیر اعظم مودی کے اشتہاری مواد کی بہتا ت ہے ان کے پاس اس کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟کیا وہ اپنے جیب سے خرچ کرتے ہیں ۔

فتح پور سیکری میں ریاستی کانگریس صدر و پارٹی امیدوار راج ببر کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ٹیلی ویژن ریڈیو کے علاوہ سڑک پر جہاں بھی نظر ڈالئے مسٹر مودی کے اشتہار کے ہورڈنگ لگے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ' آج کل ٹیلی ویژن تو مودی جی کو دکھائی دیتے ہیں،ریڈیو کھولو تو وہاں مودی جی کا تذکرہ ہے یہاں تک سڑکوں پر بھی مودی کے اشتہار کا کافی سامان موجود ہے ۔ آخر یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے؟"۔


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ' ٹی وی پر 30 سیکنڈ کے اشتہار کے لئے لاکھوں روپئے دینے ہوتے ہیں کوئی نہیں جانتا کہ وزیر اعظم کے اشتہار میں خرچ ہونے والا پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ مسٹر مودی تو اپنی جیب سے نہیں دیتے، آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کروڑوں روپئے کی پبلسٹی کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔ عوام کا پیسہ جان بوجھ کرا مبانی اور میہل چوکسی جیسے سرمایہ کار کودیا گیا ہے۔


مسٹر گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کسانوں اور غریبوں کے مفاد کے بجائے سرمایہ کاروں کوبڑھاوا دے رہی ہے۔ یو پی اے حکومت میں اترپردیش کے کسانوں نے کہا تھا کہ ارب پتی لوگوں کے لئے بینک قالین بچھاتے ہیں جبکہ ان سے قرضوں کی ادائیگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے۔ کسانوں کو اس درد کو بھانپتے ہوئے یو پی اے۔2 نے اترپردیش میں کسانوں کے قرض معافی کا کام کیا تھا۔ راجستھان، مدھیہ پردیش، اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں کسانوں سے کئے گئے وعدے کو کانگریس نے پورا کیا اور تینوں ریاستوں میں حکومت بننے کے دس دنوں کے اندر کسانوں کاقرض معاف کردیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.