: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 ستمبر ( یو این آئی ) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے آج ان کی حکومت کو (دیگر پسماندہ طبقات) او بی سی اور خواتین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ریزرویشن بل پاس کروا تو دیا ہے لیکن ابھی اسے وہ نافذ نہیں
کررہے ہیں مسٹر گاندھی نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں خصوصی اجلاس کے انعقاد کی تعریف کی لیکن کہا کہ خواتین ریزرویشن بل لاکر اسے نافذ کرنے کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ چونکانے والی ہیں اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ خواتین کو ریزرویشن دینے کا اس حکومت کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔