the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتے کے روز مہنگائی پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے خوردہ مہنگائی میں اضافے کو مسئلہ بناتے ہوئےیہ بھی کہا کہ لوگوں کو بینکوں میں جمع کرائے گئے پیسوں پر شرحِ مہنگائی کے مقابلے میں بھی پورا سود نہیں مل رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ مارچ میں ریٹیل پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر 6.95 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ ریزرو بینک کو اسے دو سے چھ فیصد کی حد میں رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر مسٹر گاندھی نے ’جن



دھن لوٹ یوجنا‘ ہیش ٹیگ سے ایک ٹویٹ میں کہا،’شرحِ مہنگائی: 6.95 فیصد۔ ایف ڈی (ٹرم ڈپازٹ) سود کی شرح: پانچ فیصد۔ بینک کھاتوں میں 15 لاکھ جمع کروانے کے بعد بھول جائیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی چال نے آپ کی محنت سے کمائی ہوئی بچت کو بھی اڑا دیا ہے‘۔
ادھر پارٹی کے ترجمان نے حکومت سے مہنگائی پر وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہنگائی کے مسئلے پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی کے سوال پر بحث پٹرول، ڈیزل اور گیس پر ہی اٹکی ہوئی ہے، لیکن 2014 سے اب تک عام ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.