نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جے ای ای مین امتحان کے پیپر لیک پر آج حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایک پر وقار داخلہ امتحان کا پیپر لیک ہونا بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے اور حکومت کو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امتحانات میں انصاف ہو اور ہونہار بچوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی اس طرح کے واقعات
ہوتے ہیں حکومت ہند اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ کام بخوبی وہ انجام دیتی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جے ای ای مین امتحان میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ایسے مسابقتی امتحانات میں شامل ہونے والے بچے ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں اور بہت تیاری کرتے ہیں۔ بحیثیت قوم ہم ان کی غیر جانبدار امتحان لیتے ہیں۔ ہماری حکومت ایسے واقعات پر پردہ ڈالنے میں ماہر ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا