نئی دہلی، 12مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بنک گھپلہ کے ملزمین نے معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی وکیل بیٹی کی لا کمپنی کو بڑی رقم دی تھی اس لئے مسٹر جیٹلی اس گھپلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ بینک گھپلہ کے سامنے آنے سے پہلے ملزمین نے وزیر
خزانہ ارون جیٹلی کی وکیل بیٹی کی لا فرم کو بڑی رقم کی ادائیگی کی تھی اور اس لئے ہمارے وزیر خزانہ بیٹی کو بچانے کے لئے پنجاب نیشنل بینک گھپلہ معاملہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
کانگریس کے صدر نے کہاکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملزمین سے وابستہ کئی دیگر لافرموں پر چھاپے مارے ہیں لیکن وزیر خزانہ کی وکیل بیٹی کے معاملہ میں وہ بے اثر ہیں۔