the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اورپارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آسام کے پاتھیر کانڈ اسمبلی حلقہ میں سرکاری گاڑی خراب ہونے کے سبب اس میں رکھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین-ای وی ایم کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوارکی گاڑی سے مقررہ مقام پر پہنچانے کی خبر کے تعلق سے بی جے پی اورالیکشن کمیشن کی نیت پر سوال اٹھائے اورکہا کہ کمیشن کو اپنی صداقت کے تعلق سے وضاحت کرنی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے اس پرطنزکرتے ہوئے تویٹ کیا، ’’الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب، بی جے پی کی نیت خراب، جمہوریت کی حالت خراب۔
وہیں محترمہ واڈرا نے اس پورے واقعے پر سوال اٹھایا اورکہا کیااسکرپٹ ہے۔ الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب ہوئی، تبھی وہاں ایک گاڑی ظاہر



ہوئی۔ گاڑی بی جے پی کے امیدوارکی نکلی۔ معصوم الیکشن کمیشن اس میں بیٹھ کر سواری کرتارہا۔
انہوں نے مزیدکہا، ‘‘پیارے الیکشن کمیشن، ماجراکیا ہے؟ آپ ملک کو اس پرکچھ صفائی دے سکتے ہیں؟ یاہم سب مل کر بولیں الیکشن کمیشن کی صداقت کوسلام۔
اس سے قبل بھی محترمہ واڈرا نے ایک اورٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہروقت الیکشن کے دوران ای وی ایم کو نجی گاڑی سے لے جانے کا ویڈیو آتاہے اورگاڑی اکثر بی جے پی امیدوار یااسی سے متعلق شخص کی ہوتی ہے۔ بی جے پی پھر اپنی میڈیا مشینری کا استعمال اس ویڈیو کاانکشاف کرنے والوں کے خلاف کرتی ہے۔ سچائی یہ ہے۔ اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن اس کے تعلق سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ الیکشن کمیشن کو اس طرح کی شکایات پر کارروائی کرنی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.