نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کے لیے ان کا نام لیے بغیر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ملک میں جو بھی غلط ریکارڈ بن رہے ہیں مسٹر مودی اس کے ذمہ دار ہیں کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو ریکارڈ سطح پر لانے
کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے لیکن ملک میں تباہ ہونے والے تمام غلط ریکارڈوں کے لیے صرف ایک شخص ذمہ دار ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ توڑ مہنگائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ریکارڈ توڑ پٹرول کی قیمتوں کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔ ایک شخص تمام غلط ریکارڈ توڑنے کا ذمہ دار ہے۔ "
واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریبا مستحکم رہنے کے باوجود جمعہ کو ڈیزل 30 پیسے اور پٹرول 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔