the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ودیشا، 23 نومبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو جھوٹے اعلانات کی سرکار قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کے عوام سے کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مسٹر گاندھی نے مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔
ا نهوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے روزگار، کسان اور بدعنوانی کے تعلق سے ملک کے لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن ان



میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کے نوجوانوں سے سالانہ دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ملک کا نوجوان آج ڈگریاں لے کر گھوم رہا ہے، لیکن اسے کہیں بھی روزگار نہیں مل رہا ہے۔مودی حکومت میں نوجوانوں کو کسی بھی اسکیم کا فائدہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی پیداوارکی صحیح قیمت دلانے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا لیکن آج کسانوں کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہر اکاؤنٹ میں 15 لاکھ ڈالنے والے وعدے کی طرح کسانوں سے کیا گیا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اقتدار میں صرف امیر لوگوں کا قرض معاف کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے چہرے کو پہچان چکے ہیں اور صحیح وقت پر جواب دیں گے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.