چتوڑ گڑھ، یکم دسمبر(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج یہاں کہا ہے کہ متمول صنعت کاروں کا قرض معاف کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی سے جب میں نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کے بارے میں سوال پوچھا تو وہ مجھے گھور کر دیکھنے لگے۔
مسٹرراہل گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی متمول صنعت کاروں کا قرض معاف کرنے میں دیر نہیں لگاتے لیکن کسانوں کا قرض معاف کرنے کے معاملے میں میں نے ان سے سوال
پوچھا تو وہ مجھے گھور کر دیکھنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی سے کسانوں کے بارے میں میرا سوال پوچھنا کیا جائز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 15 صنعت کاروں کا معاف کیا گیا ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کا قرض منریگا پر خرچ ہونے والی رقم سے دس گنا زیادہ ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ہماری حکومت بننے پر کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا اور غریب لوگوں کو مفت دوا دی جائے گی۔