نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت کے ناگل علاقے میں مبینہ طور پر عصمت دری کے بعد ایک بچی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں مسٹر گاندھی نے گھر والوں سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
اولڈ ناگل علاقے میں حال ہی میں مبینہ طور پر ایک بچی کو عصمعت دری کے بعد قتل کیا گیا اور اس کے والدین کو بتائے بغیر اس کی آخری روسم ادا کردی گئیں۔
اس واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’والدین کے آنسو صرف ایک بات کہہ رہے ہیں- ان کی بیٹی، ملک کی بیٹی انصاف کی مستحق ہے اور میں انصاف کے راستے پر میں ان کے ساتھ ہوں۔