: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج صبح دوبارہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور انہوں نے قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقف ہونے کے بعد ان سے مہا کمبھ کے دوران اسٹیشن پر ہوئی بھگدڑ کے بارے میں بات چیت کی۔
مسٹر گاندھی نے کچھ دن پہلے بھی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے قلیوں سے ملاقات کی تھی اور ان کے مسائل پوچھے تھے اور آج پھر وہ صبح سویرے ان سے ملنے
گئے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا “ ہماری بات چیت کے دوران انہوں نے ( قلیوں نے ) ہمیں بتایا کہ کس طرح بھگدڑ کے دن سب نے مل کر لوگوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ چاہے وہ لوگوں کو ہجوم سے نکالنے کی کوشش ہو ، زخمیوں کو ایمبولینسوں اور انتظامیہ تک لے جانے کی کوشش ہو ، یا ہلاک شدگان کی لاشوں کو ہٹانے کی کوشش ہو ، اپنی جسمانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریڑی کا استعمال کرنا ہو یا اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے ، ہم نے بھگدڑ سے متاثرہ مسافروں کی ہر ممکن مدد کی۔