حیدرآباد14اگست(ایجنسی)صدرکانگریس راہل گاندھی نے آج حیدرآباد میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن اہم میڈیا ایڈیٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دورحکومت میں صحافیوں پر حملوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019میں مودی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی 230نشستوں پر کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ230نشستوں پر اسے کامیابی ملے جو ممکن نہیں ہے ۔اس طرح 2019میں مودی کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مودی آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بننے کے مفروضے میں ہیں۔یوپی اور بہار میں اتحاد کے باوجود بھی بی جے پی کو 230نشستیں نہیں ملیں گی۔ایسی صورت میں بی جے پی کو وزیراعظم کے لئے کسی اور کو سامنے کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی پالیسیوں کو توسیع دی جائے گی ۔راہل نے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین ریزرویشن بل کیلئے پابند عہد ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">راہل گاندھی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ 2019کے انتخابات میں یو پی اے کو کامیابی ملے گی ۔کانگریس پارٹی جی ایس ٹی ،نوٹ بندی جس سے ملک کی معاشی ترقی میں ناکامی ہوئی تھی،کو اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور اے پی میں دوسری جماعتوں سے اتحاد کیاجائے گاتاہم مقامی لیڈران کی رائے لیتے ہوئے اس خصوص میں فیصلہ کیاجائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کی پالیسیوں کا احترام کرتے ہوئے اتحاد کے بارے فیصلہ لیاجائے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہا رکیا کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدارآئے گی ۔ساتھ ہی اے پی میں بھی پارٹی کو برسراقتدار لانے کے لئے مستحکم کیاجائے گا۔راہل گاندھی نے واضح کیا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ مودی کے نہیں بلکہ ان کے نظریہ کے مخالف ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے مخالفین کا احترام نہیں کرتے۔