نئی دہلی/30اپریل(ایجنسی) آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان سے ملاقات کی۔ لالو پرساد کی خیر معلوم کرنے کے لئے راہل گاندھی دہلی کے ایمس پہنچے، جہاں تقریباً نصف گھنٹے تک دونوں لیڈروں نے بات چیت کی۔ اس دوران لا لو یادو کے جلد ٹھیک ہونے کی کامنا کرنے کے ساتھ ہی راہل نے سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
واضح
رہے کہ اتوار کو کانگریس کی جن آکروش ریلی میں راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر تنقید کی تھی۔ ایسے میں اس ملاقات سے سیاسی گلیاروں میں بحث شروع ہوگئی ہے۔
اس سے قبل دہلی ایمس جاکر راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا، بی جے پی ممبرپارلیمنٹ شتروگھن سنہا اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے بھی ایمس جاکر لالو پرساد سے ملاقات کرچکے ہیں۔