the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز حکومت کی جانب سے کورونا متاثرین کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے سے انکار پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مودی حکومت وبا کی شروعات سے ہی عوام کے تئیں بہیمانہ رویہ اپنا رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج کے لئے سہولیات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے



کہا کہ ایک طرف لاکھوں افراد علاج کے فقدان کے سبب کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے اور دوسری طرف حکومت مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے جھوٹےاعدادوشمار دے کر اپنی بہیمیت کا ثبوت پیش کررہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’زندگی کی قیمت لگاناناممکن ہے - حکومتی معاوضہ صرف ایک چھوٹی سی امداد ہوتی ہے لیکن مودی حکومت ایسا کرنے کیلئے بھی تیار نہیں ہے۔ جان لیوا اور ہلاکت خیزکووڈ کی وبا میں پہلے علاج کی کمی ، پھر جھوٹے اعدادوشمار اور سب سے بڑھ کر حکومت کا بہیمانہ رویہ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.