: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خاندان پرستی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے کا سخت جواب دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ ان کی خاندان پرستی جدوجہد اور قربانی کی روایت کی ہے، لیکن مسٹر مودی اقتدار کے سکھ کی وصیت تقسیم کرکے
سرکاری خاندان پرستی کو فروغ دے رہے ہیں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی کی سرکاری خاندان پرستی ہے جہاں اقتدار کے قریب رہنے والوں کے بچوں میں وہ اقتدار کی وصیت کی خوشیاں تقسیم کررہے ہیں اور وہ اقتدار کے زور پر سرکاری سطح پر انہیں یہ ساری سہولت دستیاب کرارہے ہیں۔