نئی دہلی،21 مئی(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی برسی پر سلام کرتے ہوئے انہیں وسیع النظر لیڈر بتایا جنہوں نے ملک کو مضبوط بنانے میں اہم تعاون دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے سابق وزیراعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا’’ایک سچے محب وطن ،سخی اور مہربان باپ کا بیٹا ہونے پر مجھے فخر ہے۔وزیراعظم کے طورپر راجیو جی نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔اپنی وسیع النظری سے ملک
کی خود مختاری کےلئے انہوں نے ضروری قدم اٹھائے۔آج ان کی برسی پر میں محبت اور شکرگزاری سے انہیں سلام کرتا ہوں۔‘‘
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انہیں خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا’’ہندوستان کو تکنیکی نظریے سے مضبوط اور خوشحال بنانے کی سوچ رکھنے والے،ترقی پسند نظریے اور نرمی کی علامت ،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے نوجوان وزیراعظم ،بھارت رتن مسٹر راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر سلام۔‘‘