نئی دہلی/17جولائی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ وہ قطار میں کھڑے آخری فرد کے ساتھ ہیں اور اسکے مذہب ،ذات اور عقیدے کی انکے یہاں بہت زیادہ اہمیت نہیں ہے ۔ راہل گاندھی کا یہ بیان غالبا مسلمانوں کو خوش کرنے سے متعلق کانگریس پر بی جے پی کے حملے کے جواب میں آیاہے ۔ "میں تکلیف میں مبتلا لوگوں کے پاس جاؤنگا اور انھیں گلے لگاؤنگا۔میں نفرت اور خوف کو دورکرونگا ۔میں ہر جاندار سے پیار کرتاہوں ۔"
یہ ٹوئیٹ غالباوزیراعظم نریندرمودی اور بی جےپی کے حالیہ حملوں کے جواب میں آیاہے جس میں انھوں نے کانگریس پر اقلیتی برادری کی خوشنودی حاصل کرنے کا الزام لگایاتھا۔ مسٹر گاندھی کی حال ہی میں اقلیتی فرقہ کے دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کے تعلق سے میڈیا کے کچھ حلقوں میں کانگریس صدر کے حوالہ سے یہ بات کہی گئی تھی کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے ،جس کے بعد مسٹر مودی اور بی جے پی نے کانگریس کونشانہ بنایاتھا۔