نئی دہلی/20جولائی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم مودی ، بی جے پی اور آر ایس ایس پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کیلئے پپو ہوسکتا ہوں ، لیکن میرے دل میں ان کیلئے ہمیشہ پیار رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مذہب سکھایا ۔ ان لوگوں نے مجھے ہندوستانی ہونے کا مطلب سکھایا ، میں اسی طرح سے ان سے پیار کروں گا اور انہیں کانگریس کی طرف لانے کی کوشش کروں گا ۔
اپنی تقریر کے بعد راہل گاندھی وزیر اعظم مودی کے پاس پہنچے اور ان کو گلے لگایا ۔ راہل گاندھی کے اس طرح گلے لگانےپر وزیر اعظم نے بھی ان کا ہاتھ پکڑا اور مبارکباد دی ۔