: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز 14 جنوری کو منی پور سے کریں گے کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال اور پارٹی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش
نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کے مشرق سے مغرب تک کی اس یاترا کا نام "بھارت نیائے یاترا" ہوگا اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے منی پور کی راجدھانی امپھال سے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔