نئی دہلی،11اگست(یو این آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے اپنے ایک خط میں اپیل کی ہے کہ شدید بارش کی بدولت سیلاب زدہ کیرل میں جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کیرل کی ہرممکن مددکرے۔
راہل نے اپنے خط میں لکھاہیکہ کیرل میں شدید بارش اور بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے پورے ریاست میں تباہی مچی ہوئی ہے،سیلاب کی وجہ سے اس مہینے تقریبا 150 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 25 شہری ایک ہی حادثے میں موت کے منھ میں چلے گئے ۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے لکھا کہ ریاستی حکومت کو مجبوراََ 24 پانی کےباندھوںکو کھولنا پڑا ہے جس سے نچلے علاقے پانی میں ڈوب گئے،ریاست کے ماہی گیر ابھی تک سمندر میں اٹھ رہی تیز اور اونچی لہروں سے نہیں ابھر پائے ہیں ،سیلاب کی وجہ سے کیرل کے آمد ورفت کا پورا نظام بری طرح سے درہم برہم ہے ۔
کانگریس سربراہ نے وزیر اعظم سے التماس کیا کہ قدرتی آفات سے نبرد آزما کیرل حکومت کی مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی جانی چاہئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مرکزی حکومت ریاست کو راحت رسانی کے کام کے لئے رقم مہیا کرائے جس سے راحت رسانی اور بحالی کے کام میں تیزی لائی جا سکے۔