پڈوچیری، 17 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز پڈوچیری کے شولنگر گاؤں میں خواتین ماہی گیروں سے بات چیت کی۔
مسٹر راہل گاندھی نے خواتین ماہی گیروں سے بات چیت
کے دوران کہا کہ وہ ماہی گیروں کو سمندری کسان سمجھتے ہیں، اور مرکزی حکومت نے ایسے تین زراعتی قوانین منظور کیے ہیں جن کی وجہ سے کسان بہت پریشان اور افسردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔