نئی دہلی/4ڈسمبر(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مسٹر گاندھی نے یہاں پارٹی
ہیڈکوارٹر میں الیکشن افسر ایم رامچندرن کے سامنے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی داخل کیا۔
ڈاکٹر سنگھ اور پارٹی کے سینئر لیڈر آسکر فرنانڈیز، سشیل کمار شندے اور کرناٹک کے وزیر اعلی سدارميا، پارٹی لیڈر آنند شرما اور جیوتی رادتیہ سندھیا پروپوننٹ کے طور پر موجود تھے۔