بنگالورو8مئی(یواین آئی)صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر 2019کے انتخابات میں ان کی پارٹی واحد بڑی جماعت بن کر ابھرتی ہے تو وہ وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے بنگالورو میں اہم شخصیتوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ وزیراعظم بنیں گے تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ کانگریس پارٹی کے مظاہرہ پر منحصر ہے۔راہل گاندھی نے آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہونے پر وزیراعظم بننے کا دوسری مرتبہ اشارہ دیا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں میں امریکہ کی برکلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران راہل نے کہا تھا کہ 2019کے عام انتخابات کے لئے وزیراعظم کا امیدوار بننے کے لئے وہ تیار ہیں۔اس ماہ کے اوائل میں راہل گاندھی نے دعوی کیا تھا کہ بی جے پی 2019کے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوگی اور وزیراعظم مودی متحدہ اپوزیشن کے سبب وارنسی کی نشست سے شکست
کھائیں گے۔راہل نے کرناٹک کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بنگالورو میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیت شاہ قتل کے ملزم ہیں۔ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔بی جے پی جوایمانداری ،شرافت کی بات کرتی ہے ، کا صدر ایسا شخص ہے جو قتل کاملزم ہے۔
انہوں نے یدی یورپا کو وزیراعلی کا امیدوار بنانے بی جے پی کے فیصلہ پر سوال اٹھائے۔اس سوال پر کہ آیا2019کے انتخابات میں کانگریس کے واحد بڑی جماعت کے طورپر ابھرنے پر وہ وزیراعظم بنیں گے تو راہل نے کہا کہ کیوں نہیں۔ایک سوال کے جواب میں راہل نے کہاکہ یہ سب کانگریس پارٹی کے مظاہرہ پر منحصر ہے ۔اگر کانگریس واحد بڑی جماعت بن کر ابھرتی ہے تو اس سوال کا جواب ہے ہاں۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم سے بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے رشوت خور شخص کاانتخاب وزیراعلی کے امیدوار کے طورپر کیوں کیا؟انہوں نے ایسے شخص کاانتخاب کیوں کیا جو جیل میں رہ چکا ہے۔
جاری ۔ یو این آئی۔ و خ۔