نئی دہلی ، 26 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں ، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا ۔
مسٹر
گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے ،اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے ۔
مسٹر گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا کہ حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے۔